ثنا یوسف کے بعد ایک اور ٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) گجرات کے نواحی علاقہ جلالپورجٹاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سےٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق تھانہ ٹانڈا اور جلالپورجٹاں کے درمیان قتل کی لرزہ واردات پیش آئی، ٹک ٹاکرمقدر عباس کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو پیٹرولنگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ ماموں کے بیٹوں نے بھائی کو مارا ہے ایک ملزم کا نام اویس اور ایک کا نام زاہد ہے، دیگر ملزمان میں خالد اور اُس کا بیٹا ہے، ہمیں انصاف دلایا جائے۔
مقتول کے بھائی نے مزید بتایا کہ بھائی نے اپنی ویڈیو بھی اپلوڈ کی تھی جس میں بتایا تھا کہ اُس کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ موٹرسائیکل سوارملزمان نےتعاقب کرکے مقتول مقدر عباس کو قتل کیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنایوسف کو انکے اپنے ہی گھر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : انسٹا گرام میں ری پوسٹ فیچر کی آزمائش