قائم مقام صدر  یوسف رضا گیلانی سے سابق وفاقی وزراء اور پیپلز پارٹی کے نمائندوں کی ملاقاتیں

Sep 09, 2026 | 18:24:PM
 قائم مقام صدر  یوسف رضا گیلانی سے سابق وفاقی وزراء اور پیپلز پارٹی کے نمائندوں کی ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  قائم مقام صدر  یوسف رضا گیلانی سے سابق وفاقی وزراء اور پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے ایوان صدر جا کر ملاقاتیں کیں۔

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے سابق وفاقی وزراء سینیٹر نورالحق قادری اور سینیٹر اعظم خان سواتی نے ایوان صدر میں ملاقاتیں کیں۔

قائم مقام صدر  یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سے پیپلز پارٹی کے وفد نے بھی ملاقات کی ۔ اس وفد میں ملتان سے بیرسٹر مدثر شاہ، پیپلز پارٹی لودھراں کے ضلعی صدر امداد اللہ عباسی اور کبیر والا سے زمان لنگڑیال شامل تھے۔

قائم مقام صدر سے علی عمر علوی نے بھی ملاقات کی۔