قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے افغانستان میں پاکستان کے سفیرسمیت دیگر شخصیات کی ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمٰن نظامانی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، بالخصوص پاکستان کے امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قائم مقام صدر سے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے ورلڈ چیئرمین ڈاکٹر محمد شاہد امین خان نے بھی ملاقات کی،ڈاکٹر محمد شاہد امین خان نے قائم مقام صدر کو شہید بے نظیر بھٹو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا۔
سید یوسف رضا گیلانی سے پیپلز پارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر کی ملاقات ہوئی،ملک نسیم لابر نے قائم مقام صدر کو ملتان اور جنوبی پنجاب سے متعلق سیاسی امور سے آگاہ کیا۔
قائمقام صدر سے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین علی سید نے ملاقات کی،علی سید نے قائم مقام صدر کو نیشنل انشورنس کمپنی کی کارکردگی، پیش رفت اور اہم اقدامات پر بریفنگ دی۔
پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی خیبر پختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیرنے قائم مقام صدر سے ملاقات کی،قائم مقام صدر اور فرزند علی وزیر کے درمیان خیبر پختونخوا کی امن و امان کی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی