پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نیا سنگ میل عبور کرلیا،ڈالر بھی سستا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن)پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نیا سنگ میل عبور کرلیااورہنڈریڈ انڈیکس 137839 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روزپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اورہنڈریڈ انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہواجس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 137839 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،اس سے قبل انڈیکس کی بلند ترین سطح 137747 تھی۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 100انڈیکس ایک لاکھ ، 36 ہزار 380 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:شدیدبارشیں،نشیبی علاقے زیر آب،نالہ لئی میں طغیانی،خطرے کے سائرن بج گئے
دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 84 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔