اوباڑو؛گودام پر چھاپے کے دوران جعلی بار کوڈوالی چینی کی بوریاں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شیرباز بلوچ)اوباڑو میں اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے گودام سے جعلی بار کوڈ والی چینی کی بوریاں برآمد کرلیں۔
ایف بی آر کے مطابق اوباڑو میں وفاقی حساس اداروں اور ایف بی آر سکواڈ نے مرید شاخ میں چینی کے گودام پر چھاپہ مار کارروائی کی،چھاپے کے دوران 540 جعلی بار کوڈ والی چینی کی بوریاں برآمد ہوئیں۔
ایف بی آر کے مطابق چینی کی بوریوں پر جعلی بار کوڈ ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے لگایا گیا ہے، برآمد شدہ چینی کی قیمت لاکھوں روپے ہے، غیرقانونی گودام سیل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فروری کے پہلے ہفتے 4 چھٹیاں؟ بچوں کی پھر موجیں لگ گئیں