لاہوریوں کیلئےایک کےبعدایک موج،بسنت پر 4 چھٹیاں متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طاہر جمیل )بسنت پرلاہوریوں کیلئےایک کےبعدایک موج،فروری کے پہلے ہفتے شہری "لانگ ویک اینڈ" انجوائے کرینگے،صوبائی دارالحکومت میں 4 چھٹیاں متوقع ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بسنت پرلاہوریئے لانگ ویک اینڈ انجوائے کرینگے، صوبائی دارالحکومت میں 4 چھٹیاں متوقع ہیں۔
ذرائع کے ہفتہ اتوار کے ساتھ جمعہ کی چھٹی بھی زیرغور ہے،جمعرات 5 فروری کو کشمیر ڈے کی چھٹی ہو گی،جمعرات، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں پہلے سے طے،انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کی چھٹی پر بھی غور جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات کیسے ہو گی؟رانا ثنا اللہ نے حیران کن فارمولا بتا دیا
جمعہ کی چھٹی سے لاہوریوں کو 4 چھٹیاں ایک ساتھ مل جائیں گی،چھٹیوں کا مقصد بسنت کو یادگار اور محفوظ بنانا ہے ۔
یہ بھی لازمی پڑھیں:نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق اہم خبر،10روپے کا نوٹ ختم ہوگا یا نہیں؟ جانیے
حکام کے مطابق چھٹیوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا بوجھ کم ہو گا،سڑکوں پر موٹرسائیکلیں بھی کم سے کم نکلیں گی۔
شہر میں 6،7 اور 8 فروری کو بسنت کا اعلان کیا گیا۔