10روپے کا نوٹ ختم ہوگا یا نہیں؟اہم خبر آ گئی

Jan 16, 2026 | 16:13:PM
10روپے کا نوٹ ختم ہوگا یا نہیں؟اہم خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)نئے کرنسی نوٹوں کی تیاریاں،10روپے کابینک نوٹ ختم ہوگا یا نہیں؟ اہم خبر آ گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےوزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی کو ٹاسک دے دیا،آیا10روپےکابینک نوٹ ختم کیاجائےیا نہیں کمیٹی کوسفارش کرنےکی ہدایت جاری کر دی گئی،کمیٹی کویہ سفارش10روپےکےنوٹ کی پیداواری لاگت کے تناظرمیں  جاری کرنےکا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ نوٹ کی بجائے10 روپےکاسکہ فائدہ مند ہوگایانہیں کمیٹی کوسفارش کی ہدایت دی گئی،کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وفاقی کابینہ فیصلہ کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: سکول مزید 4 دن بند،بچوں کی موجیں،اہم فیصلہ سامنے آ گیا

وفاقی کابینہ نے 2 روز قبل نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء سےمتعلق کمیٹی تشکیل دی تھی۔