سٹا ر فٹبالر میسی کے آنسو  ئوں والا ٹشو پیپربرائے فروخت۔۔ قیمت جان کر  آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئیگا

Aug 17, 2021 | 21:02:PM
سٹا ر فٹبالر میسی کے آنسو  ئوں والا ٹشو پیپربرائے فروخت۔۔ قیمت جان کر  آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا فٹ بال کلب کی الوداعی پریس کانفرنس میں آنسو پونچھنے کیلئے لیونل میسی کا استعمال شدہ ٹشو پیپر 1 ملین ڈالر( 16کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہونے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کےمطابق  لیونل میسی نے کچھ روز قبل ایک پریس کانفرنس میں مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو الوداع کہنے کا اعلان کیا تھا۔

کانفرنس میں جب میسی نے بارسلونا کے ساتھ اپنے 21 سال کے سفر کے اختتام کا اعلان کیا تو وہ آبدیدہ ہوگئے اور جیسے ہی میسی کی اہلیہ نے اپنے شوہرکی آنکھوں میں آنسو دیکھے تو انہوں نے میسی کو ایک ٹشو پیپر دیا جس سے میسی نے آنسو صاف کیے اور پھینک دیا۔تاہم پھینکا گیا ٹشو پیپر کوئی اٹھا لےگا اور اسے بیچنےکا اشتہار بھی لگا دے گا یہی کسی نے نہیں سوچا بھی نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:عائزہ خان کی شوہر کیساتھ نئی ویڈیو مداحوں کو بھاگئی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ہال میں بیٹھے ایک شخص نے وہ ٹشو پیپر اٹھالیا اور اسے انٹرنیٹ پر ایک آن لائن ویب سائٹ پر 1 ملین ڈالر یعنی 16کروڑ پاکستانی روپے سے زائد میں بیچنےکا اشتہار دےدیا ۔اس شخص نے دعویٰ کیا کہ ٹشو پیپرمیں میسی کا خالص جینیاتی مواد موجود ہے جو آپ کو ان جیسا فٹ بال کھلاڑی بننے میں مدد دے گا، اشتہار دینے والے شخص کا نام معلوم نہیں ہوسکا ۔

یہ بھی پڑھیں:سو شل میڈیا ایپ فیس بک کا طالبان سے متعلق اہم اعلا ن