عائزہ خان کی شوہر کیساتھ  نئی ویڈیو مداحوں کو بھاگئی

Aug 17, 2021 | 19:08:PM
عائزہ خان کی شوہر کیساتھ  نئی ویڈیو مداحوں کو بھاگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)  عائزہ خان اپنی خوبصورتی اوراداکاری سے ناظرین کے دل موہ لیتی ہیں،اداکارہ نے شادی کے 7 سال مکمل ہونے پر سالگرہ کی خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی جس کو خوب پسند کیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ عائزہ خان نے اپنی منفرد اداکاری کی بدولت متعدد سپرہٹ ڈراموں میں کام کیا جس کو دیکھنے والوں نے بے حد سراہا ۔ اداکارہ آج کل سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں۔ا ن  کے انسٹاگرام پر 9.2 ملین فالوورز ہیں، اداکارہ فین فالوونگ میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے.

یہ بھی پڑھیں:ملا ئیکہ اروڑا کی سا بق شوہر اربا ز خا ن کےساتھ نئی ویڈیو سو شل میڈیا پر وا ئرل

اب عا ئزہ خا ن  نےشادی کے 7 سال مکمل ہونے پر سالگرہ مناتے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس کو مداحوں نے خوب پسند کیا،شادی کی سالگرہ کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں عائزہ خان کوشوہر دانش تیمور کے ساتھ کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

 اداکارہ نے شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’مجھے یقین نہیں آتا کہ یہ 7 سال کیسے گزر گئے، میں دعا کرتی ہوں کہ ہم ساری زندگی ایسی ہی خوشگوار زندگی گزاریں۔اداکارہ کے شوہر دانش تیمور نے بھی ایک  تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ’بےشمار محبتوں میں اکٹھے ہوئے 7 برس مکمل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ابھی تو پا رٹی شرو ع ہوئی ہے ۔۔انیل کپور کا بیٹی کے ہمراہ زبر دست ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل