ملا ئیکہ اروڑا کی سا بق شوہر اربا ز خا ن کےساتھ نئی ویڈیو سو شل میڈیا پر وا ئرل

Aug 17, 2021 | 18:55:PM
ملا ئیکہ اروڑا کی سا بق شوہر اربا ز خا ن کےساتھ نئی ویڈیو سو شل میڈیا پر وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)با لی وڈ ادا کا رہ اور آئٹم گر ل کے نا م سے مشہو ر ا ملائیکہ اروڑا کی سابق شوہر اداکار ارباز خان کے ساتھ کچھ تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آئی ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ملائیکہ اپنی فیملی کے ہمراہ لنچ پر گئیں جس میں ارباز خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ تصاویر میں ملائیکہ اور ارباز کے بیٹے ارہان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ہرے رنگ کی شرٹ میں ملبوس ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ملائیکہ کی بہن اداکارہ امریتا اروڑا کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ابھی تو پا رٹی شرو ع ہوئی ہے ۔۔انیل کپور کا بیٹی کے ہمراہ زبر دست ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل

ایک ویڈیو میں ملائیکہ کی والدہ ارباز کو محبت بھرے انداز میں چہرے پر بوسہ دے رہی ہیں جب کہ ملائیکہ قدرے فاصلے پر پیچھے کھڑی انہیں دیکھ رہی ہیں۔دوسری جانب کچھ  مداح ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر  خوش نہیں ۔ کئی افراد نے اسے محض ڈرامہ قرار دیا جب کہ کچھ صارفین کا ماننا تھا کہ دونوں صرف اپنے بیٹے کیلئے ہی ایک ساتھ لنچ پر گئے ہوں گے۔

یا د  رہے  ملائیکہ اور ارباز کی شادی 1998 میں ہوئی تھی جب کہ طویل عرصہ ایک ساتھ رہنے کے بعد 2017 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔ ان کا ایک بیٹا ارہان بھی ہے جس کی عمر 18 برس ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سونم کپور کا بہن کی شادی میں منفرد طرز کا لباس۔۔ننھے مہما ن کی آ مد سے متعلق چہ مگوئیاں