ملائیکہ اروڑا کھچڑی کی شوقین نکلیں

Sep 13, 2026 | 12:29:PM
ملائیکہ اروڑا کھچڑی کی شوقین نکلیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے روزانہ کے کھانے کی روٹین بتا دی جس میں حیران کن طور پر ناشتہ شامل نہیں ہے۔

ملائکہ اروڑا نے ہمیشہ صحت مند طرز زندگی، یوگا اور متوازن غذا کے بارے میں بات کی ہے، لیکن بہت کم لوگ ان کی روزانہ کی کھانے کی روٹین کے بارے میں جانتے ہیں۔

بولی وڈ اداکارہ نے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ ناشتہ نہیں کرتیں اور زیادہ سے زیادہ خالی پیٹ رہنے کو ترجیح دیتی ہیں، انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کی وجہ میں دوپہر کا کھانا کھاتی ہوں۔

مزید پڑھیں:ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

انہوں نے بتایا کہ میرے دوپہر کے کھانے میں عام دال، سبزی، روٹی اور چاول شامل ہوتے ہیں، کوشش ہوتی ہے کہ تمام آرگینک غذائیں استعمال کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے رات کے کھانے میں سوپ پیوں لیکن کھچڑی سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے تو اس لیے وہی کھاتی ہوں۔