پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے تقرر  اور تبادلے

May 16, 2026 | 19:54:PM
 پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے تقرر  اور تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے تقرر  اور تبادلے کئے گئے ہیں۔

 بلوچستان حکومت میں 365 روزہ فعال سروس مکمل کرنے والے 6 پولیس افسر تبدیل کئے گئے ہیں، تبدیل کردہ پولیس سروس کے افسران کا تعلق 48ویں سی ٹی پی سے ہے، پولیس سروس، گریڈ 18 کے محمد بیدار بخت کا بلوچستان سے پنجاب حکومت، پولیس سروس، گریڈ 18 کے طلال احمد شاہ کا بلوچستان سے خیبرپختونخوا حکومت، پولیس سروس، گریڈ 18 کے محمد نعمان ظفر کا بلوچستان سے پنجاب حکومت، پولیس سروس، گریڈ 18 کے عثمان عزیز میر کا بلوچستان سے پنجاب حکومت، پولیس سروس، گریڈ 18 کے محمد شاہ رخ خان کا بلوچستان سے پنجاب حکومت اور پولیس سروس، گریڈ 18 کے سعد آفریدی کا بلوچستان سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے۔  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سہیل آفریدی نے اپنی صوبائی  کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا