مونی رائے کی شوہرسے علیحدگی کیوں ہوئی؟بڑادعویٰ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مونی رائے کی شوہرسورج نمبیار سے علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مونی رائے اور سورج نمبیار کی جانب سے علیحدگی کے باضابطہ اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں، جوڑے نے مشترکہ بیان میں اپنی رازداری برقرار رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ وہ باہمی احترام کے ساتھ اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں۔
طلاق کے اعلان کے فوراً بعد مونی رائے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کمنٹ سیکشن محدود کر دیا اور موجودہ تبصرے بھی پوشیدہ کر دیے، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اپنی قیاس آرائیوں کا رخ ان کی پرانی پوسٹس کی جانب موڑ دیا۔
متعدد صارفین نے دیشا پٹانی کو اس علیحدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان پر مونی رائے کا گھر توڑنے کاالزام عائد کرنا شروع کر دیا، بعض تبصروں میں دعویٰ کیا گیا کہ دیشا پٹانی کی وجہ سے مونی اور سورج کے تعلقات متاثر ہوئے، تاہم اس حوالے سے کوئی مصدقہ ثبوت سامنے نہیں آیا۔
مونی رائے اور سورج نمبیار نے اپنے مشترکہ پیغام میں واضح کیا تھا کہ ان کی ذاتی زندگی کو غیر ضروری سنسنی خیزی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ اس مرحلے کو نجی طور پر خوش اسلوبی سے طے کرنا چاہتے ہیں اور مستقبل میں دوستانہ تعلق برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:صنم سعید کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے پرجوش
واضح رہے کہ مونی رائے اور سورج نمبیار نے 2022 میں شادی کی تھی، اور ان کی علیحدگی کی خبر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔