صنم سعید کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے پرجوش

May 16, 2026 | 12:34:PM
صنم سعید کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے پرجوش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف اداکارہ صنم سعید اور ماڈل روما ریاض کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
صنم سعیدفلمی دنیا کے معروف کانز فلم فیسٹیول میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں،انہیں ساؤتھ ایشین ویمن ایکسیلینس ان سنیما اینڈ آرٹس کے پہلے اعزازی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے صنم سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانز میں 'بیگم شمیم آراء کی لیگیسی ساتھ لے کر جا رہی ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی ماڈل روما ریاض بھی عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کے تمام تھیٹرز میں پرانے اوقات پر ڈراموں کا آغاز آج سے ہوگا
واضح رہے 2018 میں نامور اداکارہ ماہرہ خان کانز ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنی تھیں۔