کراچی دھماکا، جاں بحق خاتون کا بچہ رو رو کر اپنی ماں کو پکارتا رہا

May 16, 2022 | 22:51:PM
کراچی کے علاقے کھارادر، دھماکے، ماں جاں بحق، بچہ ماں کو پکارتا رہا،
کیپشن: کراچی دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کےعلاقے  کھارادر میں ہونے والے دھماکے میں ماں کے جاں بحق ہونے پر بچہ ماں کو پکارتا رہا۔ماں اٹھو، مما جلدی اٹھونا، بیٹا ماں کو پکارتا رہا۔ماں کے نہ اٹھنے پر بچہ بلک بلک کر روتا رہا.
پولیس کے مطابق دھماکے میں اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے،پولیس موبائل کا ڈرائیور محفوظ رہا،جاں بحق خاتون رکشے میں سوار تھی۔
ایس ایس پی سٹی شبیر سیٹھار نے کہاکہ پولیس موبائل کا معمول کا روٹ تھا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا،موبائل کے آگے رکشہ آنے پر موبائل ہلکی ہوئی تو دھماکا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا، خاتون جاں بحق