کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا، خاتون جاں بحق۔متعدد زخمی

May 16, 2022 | 21:42:PM
کراچی کے علاقے کھارادر, دھماکا, خاتون جاں بحق, 10 افراد زخمی,
کیپشن: کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق اوربچے سمیت11افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں زور دار دھماکا ہوا ہے ، ایم اے جناح روڈ پر نیومیمن مسجد کے قریب گودام میں دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی ،جس پر فائر بریگیڈ طلب کر لی گئی،دھماکے میں 11افرادزخمی ہو گئے جن کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا،دھماکا اقبال مارکیٹ میں ہوا،دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں،دھماکے میں کئی موٹر سائیکلوں اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔

ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے کے زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا،دھماکے میں کھارادر تھانے کی پولیس موبائل تباہ ہو گئی پولیس موبائل کے موٹر سائیکل کے قریب آتے ہی دھماکا ہوا۔