کراچی؛ گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 12سالہ بچہ جاں بحق

Sep 13, 2026 | 18:08:PM
کراچی؛ گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 12سالہ بچہ جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )گلشن اقبال بلاک 16 میں گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں اتفاقیہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 12 سالہ بچہ دم توڑ گیا۔

 پولیس کے مطابق بیت المکرم مسجد کے قریب گاڑی میں موجود پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چلی، گاڑی کے مالک کے بیٹے سے چلنے والی گولی اس کے دوست کو لگی۔

فائرنگ کا واقعہ اپسرا اپارٹمنٹ کے اندر پیش آیا۔

 فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 12 سالہ عبد الرقیب کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

 پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی، شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔