اس سے بہتر بجٹ پنجاب کی تاریخ میں کبھی نہیں آیا ، عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شعبے کے لئے بہترین بجٹ ہے ،وزیر اعلیٰ کی شکر گزار ہوں جو چیزیں بجٹ میں صحافیوں کے لئے دی وہ شامل کی گئی،فلم انڈسٹری کے خصوصی کام کیا جارہا ہے ۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر بجٹ پنجاب کی تاریخ میں کبھی نہیں آیا ۔پنجاب کے ہر شعبے کے لئے بہترین بجٹ ہے ۔ہیلتھ،ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں کے فنڈر رکھے ہیں۔جو بھی کام صحافیوں کی بھلائی کے لئے میرے ذمے لگے گا میں کرونگا گی،جلد وزیر اعلیٰ پنجاب آپ کو الاٹمنٹ لیٹر دیں گی ۔تنخواہوں پر بھی کام کرنا ٹائم پر ملنی چاہیے۔ صحت کاڈر دیئے جائیں گے جس پر ہر قسم کا علاج ہوگا ۔
عظمی زاہد بخاری نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے لوگ پنجاب کی ترقی کی مثالیں دیتے ہے ۔فلمیں انڈسٹری کے خصوصی کام کیا جارہا ہے ترقی اور بھلائی کا سفر پنجاب میں جاری ہے ۔پنجاب میں کم از کم اجرت 40 ہزار کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تنخواہوں اور پنشن پنجاب دیتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عمر سرفراز چیمہ کی تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ضمانت منظور