عمر سرفراز چیمہ کی تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی سانحہ9مئی تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر گل نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔عدالت میں عمر سرفراز چیمہ کے وکیل حسن یوسف شاہ دلائل کیلیے پیش ہوئے ، عمر سرفراز چیمہ نے جیل ضمانت کی درخواست دائر کی تھی،انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر گل نے فیصلہ سنایا ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے مداح کو بالوں سے پکڑ کر سٹیج پر گھسیٹ لیا ، ویڈیو وائرل