سعودی عرب زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور واٹر مینجمنٹ میں پاکستان کے ساتھ  تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، ڈاکٹر سلمان بن علی الخطیب

Apr 16, 2026 | 20:19:PM
 سعودی عرب زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور واٹر مینجمنٹ میں پاکستان کے ساتھ  تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، ڈاکٹر سلمان بن علی الخطیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   سعودی عرب کے  نائب وزیر زراعت ڈاکٹر سلمان بن علی الخطیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور واٹر مینجمنٹ میں پاکستان کے ساتھ  تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ 

سعودی عرب کے نائب وزیر زراعت ڈاکٹر سلمان بن علی الخطیب نے یہ باتیں  آج ایکسپو سنٹر  میں منعقدہ ڈالفا کیٹل شو 2026 (DALFA Cattle Show) کی افتتاحی تقریب میں گفتگو  کرتے ہوئے کہیں۔ اس تقریب میں  پاکستان  کے  سٹریٹیجک پروجیکتس کے ڈائریکٹر جنرل  میجر جنرل شاہد نذیرنے بھی خطاب کیا۔ 

 آج آغاز ہونے والے تین روزہ ڈالفا کیٹل شو 2026 (DALFA Cattle Show) کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر سلمان بن علی الخطیب کے ساتھ   سعودی عرب کے نائب وزیر برائے زراعت، انجینیئر احمد بن صالح العیادہ (Eng. Ahmed bin Saleh Al-Ayada) بھی موجود تھے۔ 

ڈاکٹر سلمان بن علی الخطیب نے کہا،    پاکستان اور سعودی عرب میں تحفظ خوراک اور لائیو سٹاک مین تعاون میں اضافہ ہوا ہے 

یہ  پاکستان اور سعودی عرب دونوں کی ضرورت ہے۔ یہ انیشیٹیو ہمارے مشترکہ مقاصد میں شامل ہے۔ 

انہوں نے کہا،  سعودی عرب خوراک کی درآمد پر انحصار کرتا ہے۔  اس لئے سعودی  ریاست جدید زراعت اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے زراعت و خوراک کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔ گندم تحفظ خوراک میں کلیدی فصل ہے۔ 

 سعودی عرب کے  نائب وزیر زراعت، نباتی ترقی ڈاکٹر سلمان بن علی الخطیب  نے اپنے خطاب میں کہا، ہم پراعتماد ہیں کہ کمیونل ڈائیلاگ، نجی شراکت داری اور جدید ٹیکنالوجی ہم خوراک کے حوالے سے خودکفیل ہو سکیں گے۔ 
انہوں نے کہا،  خوبصورت اسلام آباد میں اہم ترین موقع پر خطاب کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ہم سعودی وژن 2030 کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعاون پر مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا،  پاکستان اور سعودی عرب کا  اشتراک آج زراعت اور فوڈ سیکورٹی کے شعبوں میں فروغ پا رہا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب عملی ترقی میں تعاون کر رہے ہیں۔ فوڈ امپورٹ پر انحصار کرنے والے سعودی عرب کو زرعی شعبے کی اہمیت کا احساس ہے۔  

سعودی عرب کے نائب وزیر زراعت  ڈاکٹر سلمان بن علی الخطیب نے کہا،  ہم پاکستان کے ساتھ سینٹرل پیوٹ اریگیشن سسٹم میں اپنے تجربے کو شئیر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا،  ہائی ایفیشنسی اریگیشن سے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:   سعودی عرب کے  نائب وزیر ڈاکٹر سلمان بن علی الخطیب نے سعودی عربیہ پاکستان ٹرپ۔ منصوبے کی رونمائی کر دی

انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی عرب زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور واٹر مینجمنٹ میں پاکستان کے ساتھ بطور خاص تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

شرکاء: تقریب میں سعودی عرب کے نائب وزیر برائے زرعی ترقی انجینیئر احمد بن صالح العیادہ  نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:   پاکستان اور سعودی عرب زرعی شعبے میں ایک طویل ساتھ کا آغاز کر رہے ہیں، میجر جنرل ر شاہد نذیر

دونوں سعودی نائب وزراء نے اپنی گفتگو میں پاکستان کے لائیوسٹاک اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت ہونے والی پیش رفت اور سعودی عرب کے تعاون سے جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر سلمان بن علی الخطیب اور انجینئیر احمد بن صالح العبادہ کے ڈولفا کیٹل شو 2026 میں اس دورے اور گفتگو کا بنیادی مقصد  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان زراعت، لائیوسٹاک کی نسل کشی (Breeding) اور گوشت کی برآمدات میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
یہ تقریب کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی جہاں پاکستان بھر سے بہترین نسل کے مویشیوں کی نمائش کی جا رہی ہے۔