سعودی عرب کے نائب وزیر ڈاکٹر سلمان بن علی الخطیب نے سعودی عربیہ پاکستان ٹرپ۔ منصوبے کی رونمائی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سعودی عرب کے تعاون سے پاکستان میں سینٹرل پیوٹ اریگیشن سسٹم کا آغاز کیا گیا۔ گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت 15 سو ایکڑ بارانی زمین کو زرخیز بنایا گیا۔ سعودی عرب کے نائب وزیر اور دیگر سعودی حکومت کے دیگر عہدیداروں نے سعودی عربیہ پاکستان ٹرپ۔ منصوبے کی رونمائی کر دی۔
سعودی عربیہ پاکستان ٹرپ کی تقریب رونمائی میں ڈاکٹر سلمان بن علی الخطیب، نائب وزیر برائے زراعت اور سعودی حکام بھی پاکستانی حکام کے ساتھ شریک ہوئے۔
سینٹرل پیوٹ اریگیشن سسٹم کی پاکستان میں کامیابی کو پاکستان سعودی عرب اشتراک سے اشتراک سے گرین پاکستان انیشئیٹو میں بڑی پیشرفت سمجھا جا رہا ہے۔
سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 10 سینٹرل پیوٹ اریگیشن سسٹم کا تحفہ دیا گیا ہے۔ سعودی عرب سے ملنے والے اس جدید اریگیشن سسٹم کی مالیت 50 کروڑ روپے ہے۔
نومبر 2025 میں سینٹرل اریگیشن سسٹم پاکستان کے حوالے کیا گیا۔
پاکستان نے بھکر میں جی پی آئی کے تحت ریکارڈ مدت میں سینٹرل پیوٹ اریگیشن سسٹم کو فعال کیا۔
پاکستان نے جی پی آئی کے تحت سینٹرل پیوٹ اریگیشن سسٹم سے 1500 ایکڑ بنجر زمین کو قابل کاشت بنایا۔
یہ بھی پڑھیئے: سعودی عرب زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور واٹر مینجمنٹ میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، ڈاکٹر سلمان بن علی الخطیب