چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی مستعفی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی اے ڈی خواجہ نے استعفیٰ دے دیا ،استعفیٰ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹری وزارتِ صنعت و پیداوار کے نام ارسال کر دیاگیا۔
اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ بطور چیئرمین ای پی زیڈ اے خدمات انجام دینے کا موقع دینے پر شکر گزار ہوں، ذاتی و پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر عہدے سے سبکدوش ہو رہا ہوں،ان کا مزید کہناتھا کہ ای پی زیڈ اے کی ٹیم کی محنت اور عزم کی قدر کرتا ہوں، پُرامید ہوں کہ ادارہ قومی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔
اے ڈی خواجہ نے وزارتِ صنعت و پیداوار و دیگر متعلقہ حکام کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی