لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی  فیکٹری میں آتشزدگی بے قابو،شہر بھر کی فائر بریگیڈ طلب

Sep 07, 2026 | 18:08:PM
لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی  فیکٹری میں آتشزدگی بے قابو،شہر بھر کی فائر بریگیڈ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی  فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، آگ لگنے کا واقعہ دوپہر ایک بجے پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق پانچ گھنٹے گزرنے کے باوجود فیکٹری میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا،متاثرہ فیکٹری میں 300 سے زائد ملازمین کام کرتے تھے، آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں کوئی عملہ موجود نہیں تھا۔

 ذرائع کے مطابق آگ کی شدت نے برابر میں واقع کپڑے کی فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا،آگ کی شدت سے متاثرہ فیکٹری کا ایک حصہ منہدم ہوگیا،آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو کا 150 رکنی عملہ آگ بجھانے کے آپریشن میں مصروف ہے جبکہ مزید فائر بریگیڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دو مرتبہ ری فل ہو چکی ہیں۔
شدید آگ کے باعث علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے ، سندھ رینجرز کے جوان اور پولیس  جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

دریں اثنا شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا ہے،عمارت میں آگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے،دھواں بھرنے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے،عمارت میں دراڑیں پڑنے سے گرنے کا خدشہ ہے۔ 
 16 فائر ٹینڈرز ،اسنارکلز اور واٹرباوزر کام کر رہے ہیں ،گراؤنڈ پلس دو منزلہ عمارت ہے ،عمارت میں استعمال شدہ کپڑا بڑی تعداد میں موجود ہے، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے ،فیکٹری میں اس وقت کوئی عملہ موجود نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور: پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ کے 11 طلبہ و طالبات گرفتار