اہل خانہ کے 11 افراد کے قتل میں ملوث 2مجرموں کو 11-11 مرتبہ سزائے موت

Oct 15, 2025 | 22:37:PM
اہل خانہ کے 11 افراد کے قتل میں ملوث 2مجرموں کو 11-11 مرتبہ سزائے موت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امداد بزدار)عدالت نے 11 اہلِ خانہ کے قتل میں ملوث مجرم وہاب اللہ انڈھڑ سمیت دو مجرموں کو 11، 11 بار عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

 عدالت نے تین ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا، ایڈیشنل سیشن جج نے محفوظ فیصلہ سنایا، پنو عاقل کے قریب درگاہ ہالے جوی پر وہاب اللہ انڈھڑ نے 11 اہلِ خانہ کو چھریوں کے وار سے ذبح کر کے قتل کیا تھا۔

 اگست 2020 میں وہاب اللہ انڈھڑ اور اس کے چار بیٹے حبیب اللہ، در محمد، حزب اللہ اور ماجد انڈھڑ کو عادل پور سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
 ملزم وہاب انڈھڑ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیوی، بیٹیوں، بہو سمیت 11 اہلِ خانہ کو چھریوں کے وار سے قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :این ایچ اے کا ہیلی کاپٹر ایمبولینس شروع کرنے کا فیصلہ