این ایچ اے کا ہیلی کاپٹر ایمبولینس شروع کرنے کا فیصلہ 

Oct 15, 2025 | 21:00:PM
این ایچ اے کا ہیلی کاپٹر ایمبولینس شروع کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: عبدالعلیم خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) این ایچ اے نے موٹر ویز پر کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہیلی کاپٹر ایمبولینس شروع کرنے کا فیصلہ  کیا ہے،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہیلی ریسکیو سروسز کیلئے کاوشیں تیز کرنے کی ہدایت  کردی۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی زیرصدارت این ایچ اے کا اجلاس،وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چئیرمین این ایچ اے نے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔

عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ این ایچ اے2 ہیلی کاپٹروں سے ائیر ایمبولینس شروع کرے، ہسپتالوں کے اندر ہیلی پیڈ بنیں گے، ایئر ایمبولینس وقت کی ضرورت ہے، موٹرویز پر حادثات سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات کاکہناتھا کہ شاہراہوں پر زخمیوں کو کم از کم وقت میں طبی امداد دینا ہے،  افسران کوشہریوں کی قیمتی جانیں بچانے کیلئے پر عزم ہونا ہے۔ 

وفاقی وزیر مواصلات نے این ایچ اے افسران کو قومی جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہاکہ این ایچ اے کے ریونیو میں کیا گیا اضافہ شہریوں کے تحفظ پر خرچ کرنا ہے، این ایچ اے کو ایک سال میں مالی فائدہ ہوا، خودمختار بنانا چاہتے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ فنڈز کو ضائع نہیں بامقصد منصوبوں پر خرچ کرنا ہے،این ایچ اے کو معیاری اور شاندار ادارہ دیکھنا چاہتے ہیں،شاہراہوں کو محفوظ، خوبصورت اور آرام دہ بنانا ترجیح ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر؛ وزیراعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی کے گھر پر دستی بم سے حملہ