لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کا بحران نیا رخ اختیار کرنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہدسپرا) لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کا بحران نیا رخ اختیار کرنے لگا، کمپنی میں خراب اور جلنے والے میٹرز کی تعداد بیاسی ہزار تک جا پہنچی۔
لیسکو نے نیپرا قوانین کے مطابق میٹرز تبدیل کرنے کی بجائے بھاری بھرکم بلز بھجوانا شروع کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق خراب ہونیوالے سنگل فیز میٹرز کی تعداد 82 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور لیسکو نیپرا قوانین کے مطابق صارفین کے میٹرز بروقت تبدیل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
خراب ہونیوالے میٹرز کے حامل صارفین کو گیارہ ماہ کی اوسط پر بلز جاری ہونے لگے ہیں،موسم میں تبدیلی پر بجلی کا استعمال کم ہو گیا تاہم اوسط بھاری بھرکم بلز جاری ہوئے جبکہ لیسکو نے بعض صارفین کو گزشتہ سال ماہ ستمبر کے یونٹس کے مطابق بلز جاری کردیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پیپرز کی ری چیکنگ کےطریقہ کار میں تبدیلی لانےکافیصلہ
کمپنی میں خراب اور جلنے والے خراب میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا دیا گیاتاہم لیسکو کے پاس سنگل فیز میٹرز کا سٹاک نہ ہونے سے ایم سی اوز نہیں کئے جا سکے،بعض دفاتر میں پرانے میٹرز کی لیبارٹری رپورٹ لیکر دوبارہ نصب کرنے کا عمل شروع کیا گیا،میٹر بحران کی وجہ سے نیو کنکشنز کے لئے خریداری کو آؤٹ سورس کر دیا گیا اور صارفین کا دباؤ کم کرنے کے لئے معاملہ پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کردیاگیا۔