پیپرز کی ری چیکنگ کےطریقہ کار میں تبدیلی لانےکافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض )لاہور بورڈ کے تحت امتحانات کی ری چیکنگ کےطریقہ کار میں تبدیلی لانےکافیصلہ کرلیاگیا۔
کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈتوصیف الرحمان کاکہناہے کہ ری چیکنگ کی بجائےپیپرز کی ری مارکنگ کی جائے گی،ری چیکنگ میں صرف کاؤنٹنگ اور مسنگ سوالات کو چیک کیا جاتا تھا۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق ری مارکنگ کیلئے سب سے پہلے کابینہ سے منظوری لی جائے گی،وزیر تعلیم کے احکامات پر ری مارکنگ کیلئے بورڈ نے ورکنگ شروع کردی،ری مارکنگ سے بچوں کی شکایات کا ازالہ ہوسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کااعلان کردیا
کنٹرولر امتحانات کامزیدکہناہے کہ انٹرپارٹ ون کے رزلٹ کارڈ آن لائن ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں،ویب سائٹ پر دستیاب رزلٹ کارڈ تمام تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے ویلڈ ہونگے۔