عبدالعلیم خان کی زیرصدارت این ایچ اے کا اجلاس، پنجاب اوربلوچستان کےامورپیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت این ایچ اے کا اہم اجلاس،صوبہ پنجاب اوربلوچستان کےامورپیش کیےگئے۔
وفاقی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وےاتھارٹی کےپنجاب ریجن کو4حصوں میں تقسیم کیا جائے،این ایچ اےساؤتھ، نارتھ اور سنٹرل پنجاب کے علاوہ لاہور کا علیحدہ ریجن ہو گا۔
عبدالعلیم خان نے کہا ملک بھر میں نئے ریجن کیمطابق این ایچ اے کے ممبران مقرر ہونگے۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو موٹروے ایم 5 کی بحالی کے امور ،بلوچستان کے شاہراہوں کے نیٹ ورک پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق جلالپورپیروالا ایم 5 کی ایک سائیڈ 30 نومبر تک مکمل بحال ہو جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں:انڈین آرمی چیف کا بیان،دہلی میں کھلبلی مچ گئی
وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے ٹول پلازے ایک ہی ماڈل کے تحت بنیں گے، گزشتہ ایک سال میں فنڈز کے ضیاع کا جائزہ لینا ہو گا ،موقع پر جائزہ لینے کیلئےسیکرٹری مواصلات ہر ہفتے سائٹس کا دورہ کرینگے،این ایچ اے کو مرمتی کاموں اور پیچ ورک کا میکنزم طے کرنا ہو گا۔