بھارتی فوج سے 20 ہزار مسلمان جوانوں نے استعفیٰ دے دیا؟ انڈین آرمی چیف کے بیان سے دہلی میں ہلچل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپندر دیویدی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ دہلی حملوں کے بعد میڈیا کے مسلم مخالف رویّے کے باعث 20 ہزار سے زائد مسلم فوجیوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ویڈیو میں انہیں یہ بھی کہتے دکھایا گیا ہے کہ فوج میں بڑھتی ہوئی سنتری سوچ نے ادارے کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) جاری کیا گیا جس نے اسے بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا۔
ویڈیو میں جنرل دیویدی ایک پریس کانفرنس کے ماحول میں نظر آتے ہیں، یہ کلپ تقریباً تیس سیکنڈ کا ہے اور ہزاروں بار شیئر ہوچکا ہے جس کے باعث اسے ایک لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکی ہیں۔
Breaking News:
— The Whistle Blower (@InsiderWB) November 13, 2025
Indian Chief of Army blasts Indian media,"More than 20'000 Muslims jawans in the Indian Army have submitted their resignations because of Indian media blaming the Muslims non stop, in the wake of Delhi attacks. Saffronization has destroyed us." pic.twitter.com/Ph9nGvaNbW
سوشل میڈیا پر بعض صارفین حکومتی وضاحت پر یقین کر رہے ہیں جبکہ عوام اور سیاستدان یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ اگر ویڈیو جعلی ہے تو ایسی حساس نوعیت کے بیانات بار بار انہی شخصیات کے نام پر کیوں گردش کر رہے ہیں۔
بھارتی حکومت اور پریس انفارمیشن بیورو نے اس ویڈیو کو فوراً رد کر دیا ہے اور اسے اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنرل دیویدی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا، اور یہ مواد بھارتی فوج کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح کی ویڈیوز اکثر بیرونِ ملک سے چلائی جاتی ہیں۔