سڑک پار کرنا لڑکیوں کو مہنگا پڑ گیا۔۔ دل دہلا دینے والی ویڈیو دیکھیں

Nov 15, 2021 | 12:47:PM
 سعودی عرب،ہسپتال،حادثہ،کار ، ٹکر
کیپشن: حادثے کے بعد سڑک پر ٹریفک جام ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) سعودی عرب  کے شہر خمیس مشیط میں مین بولیوارڈ پر پرہجوم سڑک پارکرنے کی کوشش میں 3 لڑکیوں کو 100 میل فی گھنٹہ آنے والی فورڈ کار نے ٹکر مار کر ہوا میں اچھال دیا۔

 سعودی پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ زخمی ہونے والی   تینوں لڑکیوں کو علاج کے لئےہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حادثے کی  دل دہلا دینے والی وڈیو گردش  کر رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پار کرنے والی لڑکیوں میں سے ایک لڑکی گاڑی کے آگے کے حصے سے ٹکرا کر ہوا میں اچھل گئی۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی تمام لڑکیوں کی حالت مستحکم ہے۔ ان کو فریکچر اور زخم میں خون جم جانے والی چوٹوں کا سامنا ہے۔  

دوسری جانب شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ  پیدل چلنے والوں کے سڑک عبور کرنے کے لسے اوور ہیڈ برج  بنایا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کبھی معاف نہیں کرونگی۔۔ اہلیہ عمر شریف کا جذباتی بیان۔۔ویڈیو وائرل