شقی القلب شخص نے اپنی کئی بچوں کی ماں بیوی  کو سر عام سڑک پر قتل کردیا

Aug 28, 2026 | 00:57:AM
شقی القلب شخص نے اپنی کئی بچوں کی ماں بیوی  کو سر عام سڑک پر قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پشاور میں شقی القلب شخص نے اپنی کئی بچوں کی ماں بیوی  کو سر عام سڑک پر قتل کردیا۔

 پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی بیوی کو قتل کرنے میں ملوث شوہر اور اس کو قتل پر اکسانے والے رشتہ داروں، تمام ملزمان کا چند گھنٹوں میں سراغِ لگا کر  انہیں گرفتار کرلیا۔

زوہیب ولد ارشد حسین نے تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود  میں واقع آبادی رام پورہ گیٹ میں فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔

  پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جبکہ مقتولہ کے والد نجم اقبال ولد اقبال کی درخواست پر مقتولہ خاتون کے قاتل شوہر اور دیگر گھر کے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

ڈی ایس پی ہشتنگری سرکل وارث خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین سلیم خان خلیل نے قتل کے جرم میں ملوث تمام ملزمان مقتولہ کا شوہر زوہیب، بھائی زبیر پسران ارشد حسین، بہن مسماۃ (  ا ) دختر ارشد حسین اور والدہ مسماۃ ( ز) زوجہ ارشد حسین کا چند گھنٹوں کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔

بیوی کے قاتل  شوہر نے اپنی والدہ، بھائی اور بہن کی ایماء پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل اور واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  کشمیر کی بساط پر پیپلز پارٹی کی خوبصورت چال، سردار مختار وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار