کبھی معاف نہیں کرونگی۔۔ اہلیہ عمر شریف کا جذباتی بیان۔۔ویڈیو وائرل

Nov 15, 2021 | 12:09:PM
انسٹاگرام ،زرین عمر ،عمر شریف، سوشل میڈیا 
کیپشن:  مرحوم  عمر شریف کی اہلیہ  زرین غزل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان کے کامیڈین کنگ اور لیجنڈری اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے کہا ہے کہ موت تو ہر ایک کو آنی ہے، شوہر کی موت کی وجہ بننے والے لوگوں کو کبھی معاف نہیں کر سکتی۔

تفصیلات کے مطابق  شوہر کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی عمر شریف کی اہلیہ نے ایک بار پھر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پیغام جاری کر دیا، عمر شریف کی اہلیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مختلف ناشتے اور عمر شریف کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں کچھ مناظر کامیڈین کنگ کے انتقال کے بعد کے ان کے گھر کے ہیں۔ اس ویڈیو میں پرانی یادیں بسی ہیں۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمر شریف کی اہلیہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’40 دن سے میں نے ناشتہ اور کھانا نہیں بنایا، شادی کے وقت کھانا پکانا آتا ہی نہیں تھا سب عمر کے لئے سیکھا۔۔ صبح آپ کے لئے ناشتہ بنا کے ٹرالی سجا کر لانا اچھا لگتا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ ’’اب میں ناشتہ نہیں بناتی، اب صبح اُٹھ کر چائے کا کپ سائیڈ ٹیبل پر نہیں رکھتی، اب صبح بیڈ روم کا ٹی وی آن نہیں کرتی، اب آپ کی کُرسی پر کوئی نہیں بیٹھتا۔‘‘زرین عمر نے کہا کہ ’’آپ کے انتقال کے بعد سے گھر میں اور زندگی میں سب بدل گیا ہے۔‘‘

’’جو ساری دنیا کو ہنساتا تھا، اُس کو جس نے رلایا، میں ان کو معاف نہیں کرو ں گی۔‘‘زرین عمر نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ’’موت تو آنی ہے، مجھے بھی آئے گی لیکن میں ان لوگوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی جو آپ کی موت کی وجہ بنے۔‘‘

 یہ بھی  دیکھیں:ٹیم سیمی فائنل ہار گئی مگر کپتان جیت گئے۔بڑا انعام بابر اعظم کے نام