دشمن قوتیں غلط معلومات سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتی ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ

Mar 15, 2022 | 14:06:PM
 دشمن کی قوتیں غلط معلومات قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتی ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ
کیپشن: جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں غلط معلومات اور پراپیگنڈے سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتی ہیں۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں نئی آرٹلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی اور لمز میں اساتذہ اور طلباء سے ملاقات بھی کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں غلط معلومات اور پراپیگنڈا سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتی ہیں ، اس کی شناخت کرکے مشترکہ ردعمل دینے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اس جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان جدید ترین گنز کی شمولیت سے رینج، جنگی میدان میں نقل و حرکت اور درستگی کے ساتھ دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بڑھے گی ، جس سے یقینی طور پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری۔پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا

بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا، لمز پہنچنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد ملک اور فیکلٹی ممبران نے ان کا استقبال کیا۔

لمز کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی مستقبل کی قیادت کی تیاری میں لمز کے کردار کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان متحرک اور باصلاحیت نوجوانوں کی دولت سے مالا مال ہے ،ترقی کے لیے انسانی وسائل جدت اور ٹیکنالوجی میں ترقی بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون ؟نام سامنے آ گیا