اسلحہ لائسنس بنوانے کے منتظر  20 ہزار شہری انتظار کرتے رہ گئے، سب کی درخواستیں مسترد ہو گئیں

Jan 15, 2026 | 18:40:PM
اسلحہ لائسنس بنوانے کے منتظر  20 ہزار شہری انتظار کرتے رہ گئے، سب کی درخواستیں مسترد ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلحہ لائسنس بنوانے کے منتظر  20 ہزار شہری انتظار کرتے رہ گئے، ان سب کی درخواستیں مسترد ہو گئیں۔

لاہور مین ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں نئے اسلحہ لائسنس کی 20 ہزار درخواستیں رد کر دی گئیں۔ درخواستیں مسترد کئے جانے کی وجہ بھی سامنے آ گئی۔
 لاہور کے  ڈی سی آفس میں نئے اور پرانے اسلحہ لائسنس کی تجدید کے ضمن میں یہ سامنے آیا ہے کہ نئے اسلحہ لائسنس بنانے پر دس سال سے پابندی عائد ہے۔
ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق نئے اسلحہ لائسنس بنوانے کے لئے اب تک  جمع ہو چکی 20 ہزار درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ ڈ یسی آفس کو اسلحہ لائنسن بنانے کی  نئی درخواستیں وصول کرنے سے سختی سے روک دیا گیا ہے۔ کیونکہ نئے اسلھہ لائسنس بنانے پر دس سال سے عائد پابندی بستور مؤثر ہے، جب پابندی ہے تو کسی سے درخواست لے کر رکھنا بے مقصد عمل ہے۔ ائد کر دی گئی ہے۔

لاہور کے ڈپٹی کمشنر آفس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ  ڈ یسی آفس کو پرانے اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کے لئے 12 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان  12 ہزار لائسنسوں  کی تجدید کے لئے  درخواستوں کی انفرادی پڑتال کا عمل جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلحہ لائسنس کی درخواستوں کی پڑتال کے بعد تجدید کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی؛فیروز آباد پولیس نے کروڑ پتی ماسیوں کا گینگ گرفتار کرلیا

یہ بھی پڑھیئے:   لودھراں میں والد کے قاتل بیٹے کو سزائے موت ہو گئی