کراچی؛فیروز آباد پولیس نے کروڑ پتی ماسیوں کا گینگ گرفتار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسامہ ملک)شہر قائد میں گھریلو ملازماؤں کی وارداتیں بڑھنے لگیں،فیروز آباد پولیس نے کروڑ پتی ماسیوں کا گینگ گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او فیروز آباد عدیل افضال کے مطابق گینگ سرغنہ عروج نے لاکر کی چابی چرا کر 3 ہزار روپے میں دوسری بنوائی،گرفتار 5 ملازماؤں نے انکشاف کیا کہ سرغنہ عروج نے چوری کی،رقم سے پوش علاقے میں گھر اور کرولا گاڑی خریدی، اپنے منگیتر کو ڈھائی لاکھ کی نئی موٹر سائیکل بھی دلوائی۔
پولیس کے مطابق عروج ، سویرا کا تعلق اوکاڑا اور نائلہ کا تعلق فیصل آباد جبکہ ثناء کا تعلق رحیم یار خان اور علشبہ کا کوٹ ادو سے ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ عروج نے موقع دیکھ کر گھر کے مالک کے بیگ سے چابی نکالی تھی، وہ مختلف اوقات میں الماری سے پیسے نکالتی اور استعمال کرتی رہی،عروج ساتھی ماسیوں کو باقاعدہ 20سے25 ہزار روپے خرچہ بھی دیتی تھی،مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : علیمہ خان کی حاضری سے استثیٰ کی درخواست منظور