علیمہ خان کی حاضری سے استثیٰ کی درخواست منظور

Jan 15, 2026 | 16:33:PM
علیمہ خان کی حاضری سے استثیٰ کی درخواست منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست قبول کر لی۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کی سماعت ہوئی،اس مقدمے میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔
سماعت کے دوران علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
 مقدمے میں نامزد ملزم عاطف ریاض کے وکیل جرح کے لیے عدالت میں پیش نہ ہوئےجس پر عدالت نے وکیل پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:گھریلو صارفین کو گیس فراہمی میں مسائل پر وزیر پیٹرولیم کا سخت نوٹس
عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 19 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کر لیا، اب تک مقدمے میں 7 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔