لودھراں میں والد کے قاتل بیٹے کو سزائے موت ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لودھراں میں والد کو بے دردی سے قتل کرنے کے مجرم بیٹے کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
لودھراں کے ایڈیشنل سیشن جج نے آج قتل کے اس مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔
لودھراں کے تھانہ جلہ ارائیں کے علاقہ میں عبدالمجید نے اپنے والد حق نواز کو رات کے وقت کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔ مجرم کو والد سے رنجش تھی کہ انہوں نے اسے گھر سے کیوں نکال دیا۔ قتل کے وقت والد حق نواز سوئےہوئے تھے۔
مقتول حق نواز نے اپنے بیٹے عبدالمجید کی نافرمانی سے عاجز آ کر اس کو گھر سے نکال دیا تھا۔ عبدالمجید نے بدلہ لینے کی خاطر اپنے بوڑھے والد کو قتل کر دیا تھا۔ تھانہ جلہ آرائیں کی پولیس نے 28 اگست 2023 کو مقتول حق نواز کے بیٹے عبدالغفور کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن عدالت نے اسمقدمہ کی سماعت کی۔ آج عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عبدالمجید کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔