آبادی میں اضافہ روکنےکیلئے"نیشنل پاپولیشن کونسل" قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل پر مؤثر اور مربوط قومی حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔ پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح اب بھی دو اعشاریہ پانچ فیصد سے زیادہ ہے۔
آج پرائم منسٹر ہاؤس میں اہم اجلاس میں وزیراعظم نے بڑھتی ہوئی آبادی کے کیلئے قومی سطح پر آبادی سے متعلق پالیسی سازی کیلئے "نیشنل پاپولیشن کونسل" قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نیشنل پاپولیشن کونسل کی خود سربراہی کریں گے۔
نیشنل پاپولیشن کونسل میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان شامل ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آج کے اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا، وسائل اور آبادی میں توازن ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے۔ تیزی سے بڑھتی آبادی سے قومی وسائل پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور ترقی کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ آگاہی مہم، صحت و تعلیم کی سہولیات میں بہتری اور متوازن ترقی کے ذریعے سے آبادی کی بڑھتی ہوئی رفتار پر قابو پایا جا سکے۔
شہباز شریف نے کہا، آبادی کے بہتر نظم و نسق کیلئے “ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ” اپنائی جائے۔
یہ بھی پرھیں: پاکستان میں عید الاضحیٰ کی چھٹیاں کب سے شروع ہوں گی؟ تاریخ سامنے آگئی
انہوإں نے وزیراعظم کی عوامی آگاہی مہم میں علما اور کمیونٹی کےرہنماؤں کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور کنٹرول و بہبود کے حوالےسے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جس میں یہ سامنے آیا کہ ملک میں آبادی کی شرح نمو 2.55 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو ایک بڑا چیلنج ہے ۔

یہ بتایا گیا کہ تمام ہیلتھ مراکز پر فیملی پلاننگ کی سہولیات مہیا کرنے سے آبادی پر کنٹرول میں مدد ملے گی۔ سماجی تحفظ کے پروگراموں کو خاندانی منصوبہ بندی سے جوڑا جائے گا ۔ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے سے آبادی پر قابو پانے میںمدد ملے گی۔ خاندانی منصوبہ بندی پر آگاہی مہم اب بھی چلائی جا رہی ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال ، وزیر مملکت برائے قومی صحت ملک مختار احمد بھرتھ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔
یہ بھی پرھیئے: انمول عرف پنکی کا تیسرا آڈیو میسج سامنے آگیا