پاکستان میں عید الاضحیٰ کی چھٹیاں کب سے شروع ہوں گی؟ تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی 2026 (بدھ) کو منائے جانے کا قومی امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔
اگر عید 27 مئی کو ہوتی ہے تو حکومتی روایت کے مطابق چھٹیوں کا آغاز 26 مئی (منگل) سے ہوسکتا ہے،تعطیلات 29 مئی (جمعہ) تک جاری رہ سکتی ہے،ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے ملا کر سرکاری و نجی ملازمین 6 مسلسل چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
خیال رہے پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے سال 2026 کے آخری اسلامی مہینے ذوالحجہ کے چاند سے متعلق فلکیاتی حسابات جاری کئے جس کے مطابق ذوالحجہ 1447 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 17 مئی 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 1 منٹ پر ہوگی۔
اسی روز غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی، جو کہ چاند نظر آنے کے لیے ایک اہم عامل ہے۔
ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان 60 منٹ کا وقفہ ہوگا، جس سے مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : بینک کا قرضہ واپس نہ کرنیوالے ہوشیار، ترمیمی بل منظور