لارڈ زمیں شکست، کوچ سرفراز کی چھٹی کا امکان

Aug 31, 2026 | 09:30:AM
لارڈ زمیں شکست، کوچ سرفراز کی چھٹی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا سفر رکنے کا نام نہیں لے رہا، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کوچ تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن جو ابتدائی طور پر شہزاد چارلس کے عشائیے کے لیے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کے ساتھ لندن پہنچے ہیں ۔

لارڈز ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی 194 رنز کی شکست کے بعد اب انہیں ٹیسٹ ٹیم کے معاملات بھی سپرد کرنے کی خبریں ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے مائیک ہیسن سے نہ صرف ٹیسٹ ٹیم کے معاملات دیکھنے کو کہا ہے، بلکہ اب وہ برمنگھم کے ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر 9 ستمبر سے شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی ٹیم کے ساتھ نہ صرف مصروف ہوں گے، بلکہ ڈریسنگ روم میں بھی موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں:کرکٹر عماد وسیم کی بے وفائی کی تمام تفصیلات  سامنے آ گئیں

اس کے نتیجے میں ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی مستقبل میں کوچنگ کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔

قوی امکان ہے کہ ون ڈے اور ٹی  ٹونٹی کے بعد مائیک ہیسن ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں بھی سنبھالنے لگیں گے۔

 سرفراز احمد کو انگلینڈ کے دورے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ سے ہٹا دیا جائے گا۔