دل کے مریضوں کیلئے علاج کا معیار بہتر بنانے کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم 

Mar 14, 2026 | 13:08:PM
دل کے مریضوں کیلئے علاج کا معیار بہتر بنانے کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)دل کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی شرح اموات اورکارڈیالوجی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر بلال محی الدین کمیٹی کے سربراہ مقررکئے گئے ہیں۔

 کارڈیک سرجن پروفیسر انجم جلال، کارڈیالوجسٹ پروفیسر سجاد احمد،پروفیسر آف میڈیسن گنگارام ڈاکٹر نعیم افضل اورشعبہ اینستھیزیا میو ہسپتال پروفیسر فرخ افضل کمیٹی میں شامل ہیں۔
پروفیسر آف پیڈیاٹرک میڈیسن میو ہسپتال ڈاکٹر فہیم افضل اورایسوسی ایٹ پروفیسر آف پلمانالوجی سروسز ہسپتال ڈاکٹر حسین بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
کمیٹی کارڈیک آئی سی یو اور ہائی رسک مریضوں کے علاج کے معیار کا تعین کریگی،کمیٹی کارڈیک آئی سی یو کے انفراسٹرکچر، ہیومن ریسورس کے کم از کم معیار،سی سی یو اور آئی سی یو کی کلینیکل گورننس،کوالٹی اور سیفٹی میکانزم پر سفارشات دیگی۔