پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

Mar 14, 2026 | 11:38:AM
 پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کانوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی موجودہ قیمت پر ہی فروخت کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرِاعظم شہباز شریف کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
حکام کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں کے رجحان اور ملکی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔