اداکارہ، ڈانسر اور وائس اوور آرٹسٹ ریحام رفیق کی صلاحیتوں کے سب معترف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)باصلاحیت اداکارہ، ڈانسر اور وائس اوور آرٹسٹ ریحام رفیق کی صلاحیتوں نے مداحوں کو حیران کر دیا۔
ریحام رفیق بچپن سے ہی شوبز سے وابستہ ہیں، وہ کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں جس کی وجہ سے وہ گھریلونام بن چکی ہیں۔
ریحام رفیق نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شومیں بطور مہمان شرکت کی جہاں اپنی نجی زندگی، کیریئر اور پوشیدہ صلاحیتوں پر کھل کر بات کی۔ریحام رفیق نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ وہ صرف اداکاری ہی نہیں کرتیں بلکہ انہیں رقص اور وائس اوور میں بھی مہارت حاصل ہے، انہوں نے متعدد اشتہارات کے لیے کوریوگرافی کی اور ساتھ ہی فلم ’’کھیل کھیل میں‘‘میں بھی کام کیا ہے۔
ریحام رفیق نے کئی کارٹون کرداروں اور ترک ڈراموں کے لیے اپنی آواز بطوروائس اوورآرٹسٹ دی ہے جس میں خاص بات یہ ہے کہ وہ کم عمر لڑکوں کی آواز کا انداز بھی اپنا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکامیں عارف لوہاراورمیشاشفیع کاکنسرٹ،شرکاء’’جگنی‘‘پر جھوم اٹھے
ریحام رفیق کی گفتگو اور انداز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرا ءکا اظہار کیاجارہاہے،کسی نے کہا کہ اداکاری اور وائس اوور دونوں میں باصلاحیت ہیں جبکہ ایک اور صارف نے کہاکہ وہ حد سے زیادہ خود اعتماد اور شوخ ہیں، ایک صارف نے تبصرہ کیاکہ اتنے بڑے شو میں آنے کے باوجود وہ خود کو پیش کرنے کا سلیقہ نہیں رکھتی تھیں۔