امریکا میں عارف لوہار اور میشا شفیع کا کنسرٹ،شرکاء’’جگنی‘‘پر جھوم اٹھے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا میں عارف لوہار اور میشا شفیع کے کنسرٹ نے رنگ جمادیااورشرکاء ’’جگنی ‘‘ پرجھوم اٹھے۔
امریکا میں معروف فوک گلوکارعارف لوہار اور میشا شفیع نے ایک ساتھ کنسرٹ میں فن کامظاہرہ کیا،اس موقع پرجب دونوں فنکاروں نے ’’جگنی‘‘پیش کی تو شرکاء پرفارمنس پر باقاعدہ جھوم اٹھے جس سے اندازہ ہوتاہے کہ عارف لوہاراورمیشاشفیع کی پندرہ سال قبل کوک اسٹوڈیومیں گائی ہوئی ’’جگنی ‘‘کا سحر آج بھی برقرارہے۔
یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر کی موت کب ہوئی؟ ڈی آئی جی ساؤتھ نےتاریخ بتادی
اس کنسرٹ میں پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،عارف لوہاراورمیشاشفیع نے کئی گانے گائے لیکن جب ’’جگنی‘‘پیش کی تو وہ کنسرٹ کانقطہ عروج تھاجب سب لوگ اس پر باقاعدہ جھوم رہے تھے۔