کراچی ۔۔۔طالبہ ،اغوا ، زیادتی کیس، مزید 2 ملزم گرفتار

Feb 14, 2021 | 11:56:AM
کراچی ۔۔۔طالبہ ،اغوا ، زیادتی کیس، مزید 2 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کا مبینہ اغوا اور  اجتماعی زیادتی کیس میں مزید 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد گرفتار ملزموں کی تعداد 4 ہو گئی ہے ۔

تفتیشی حکام کے مطابق  لڑکی اور  چاروں ملزموں کے ڈی این اے سیمپلز  لے لئے گئے جو لیب بھیجے جائیں گے، ڈی این اے کی رپورٹ آنے کے بعد ہی زیادتی سے متعلق واضح ہو گا۔ملزموں کے موبائل فونز  تحویل میں لے لئے گئے ہیں اور متاثرہ لڑکی کا موبائل فون بھی پولیس کے پاس ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ لڑکی کے موبائل فون سے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے انہیں دیا گیا ہے، ڈی این اے، سی سی ٹی وی اور موبائل فونز کے فارنزک کے بعد ہی کیس میں پیش رفت ہو سکے گی۔ 

واضح رہے کہ جمعے کے روز گلشن حدید سے کالج جاتے ہوئے فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزم اغوا کے بعد لڑکی کو ڈیفنس کے علاقے میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔