آلو بخارے کی چٹنی بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آج ہم آپ کو آلو بخارے کی مزیدار چٹنی بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں ملاحظہ کیجئے۔
آلو بخارے کی چٹنی بنانے کیلئے درکار اجزا:
آلو بخارہ 250 گرام، چینی 500 گرام، چار مغز 3 بڑے چمچے، بادام چھیلے ہوئے10ے 12 عدد، نمک اور کالی مرچ ایک چٹکی یا حسب ِ ذائقہ، کاجو اور پستہ گنجائش کے مطابق، پانی حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ:
فرائنگ پین میں چینی اور اتنا پانی ڈالیں کہ چینی پانی میں ڈوب جائے اور پانی ایک انچ اوپر ہو، اس کو اتنا پکائیں کہ شیرہ ایک تار ہو جائے، پھر چھان کر نمک اور کالی مرچ ڈال دیں۔
آلو بخارہ دھو کر پانی میں ابالیں، جب آدھا گل جائے تو آلو بخارہ پانی سے نکال کر اسے شیرے میں ڈال دیں اور انہیں پکائیں۔
جب آلو بخارہ نرم ہو جائے تو آنچ بند کر دیں، بادام اور چار مغز ڈال دیں، اسے گرم یا ٹھنڈا پسند کے مطابق پیش کریں۔