چٹ پٹے کھٹے آلو بنانے کی ترکیب

Aug 27, 2026 | 15:06:PM
 چٹ پٹے کھٹے آلو بنانے کی ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کھٹے آلو چاٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزاء: آلو ایک کلو، تیل ۲؍ بڑے چمچے، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، دھنیا پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، زیرہ بھنا ہوا ایک بڑا چمچہ۔

 چاٹ مصالحہ ایک چھوٹا چمچہ، املی کا پیسٹ آدھی پیالی، چینی ایک بڑا چمچہ، چکن پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، زردہ کا رنگ ۲؍ چٹکی، ہرا دھنیا آدھا کپ، ہری مرچ ۴؍ عدد، نمک حسب ِذائقہ۔

بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے آلو اُبال کر چھیل لیں، پھر اسے کیوب میں کاٹ لیں۔

 سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر فرائی کریں اور کیوب میں کٹے ہوئے آلو شامل کر دیں۔

 پھر اس میں نمک، لال مرچ، چاٹ مسالہ، چکن پاؤڈر، چینی، زردے کا رنگ، زیرہ اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر بھون لیں۔

 پھر تھوڑا سا پانی شامل کرکے اِملی اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر دَم پر رکھ دیں۔

 ۵؍ منٹ بعد باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر کھانے کیلئے پیش کریں۔