معاشی تھنک ٹینک نےایف بی آر کو گرفتاری کا اختیاردینےکےقانون کو مستردکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈبزنس ڈویلپمنٹ نےایف بی آر کو گرفتاری کا اختیاردینےکےقانون کو مستردکردیا، تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کوبزنس کمیونٹی کے خلاف خطرناک اختیارات دے دیئے گئے ہیں، کاروباری برادری کےبنیادی حقوق پر حملہ کیاجارہا ہے۔
معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ مجوزہ اختیارات کےبعد کوئی شخص پاکستان میں کاروبار نہیں کر سکے گا، ایف بی آر افسران کو دیئے گئے لا محدود اختیارات واپس لیےجائیں، ایف بی آر کوصرف 3 فیصد ٹیکس وصولیوں کیلئے سخت ترین اختیارات دے دیے گئے ، ایف بی آر افسران کو389 ارب روپے ٹیکس کے لیے گرفتاری کا اختیار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی خاتون نجومی کی ایک ہفتہ قبل طیارہ حادثے کی پیشگوئی سچ ثابت
تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ ملک میں شرح سود کو 6 فیصد پر لایا جائے، کاروباری برادری پر جرمانے اور سزاوں کی تجاویز کو واپس لیا جائے ، ایف بی آر افسران کو محض شک کی بنیاد پر ٹیکس فراڈ پر گرفتاری کا اختیار دے دیا گیا، سیکشن 14 ای کے تحت ایف بی آر کو کاروبار کو سیل کرنے کا اختیار دے دیا گیا، سیکشن 37 بی کے تحت ٹیکس گذاروں کو 14 روز حراست میں رکھنے کا اختیار دے دیا گیا، سیکشن 11 ای کے تحت ایف بی آر کو تفتیش کے بغیر ٹیکس ریکوری کا اختیار دے دیا گیا، ایف بی آر کو مبینہ ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو 10 سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے، ایف بی آر کو مبینہ ٹیکس فراڈ پر ایک کروڑ روپے جرمانے کی تجویز دی گئی ہے۔
اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے ان اقدامات کی وجہ سے کاروباری برادری میں مسلسل خوف و ہراس کی فضا قائم رہے گی، بجٹ میں صنعتوں کو چلانے کے لیے کوئی مراعات کا اعلان نہیں کیا گیا، آئندہ بجٹ میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، یہ اقدامات کاروباری برادری کو مسلسل ہراساں کرنے کے مترادف ہے،کاروباری برادری پر ٹیکسوں کا بوجھ 50 سے 60 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جلدی جلدی ٹینکیاں بھروا لیں،پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق پریشان کن خبر آ گئی