خبردار۔۔ایران اسرائیل کشیدگی سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وائس چیئرمین پاکستان پیڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک خدا بخش کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 10 فیصد بڑھ چکی ہیں، کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین متاثر ہوسکتی ہے،جنگ جاری رہی تو پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی۔
سینئر وائس چیئرمین پیڑولیم ڈیلرز کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات ویسلز کے ذریعے آتی ہیں، جنگ کی صورت میں انشورنس کمپنیاں کوریج روک دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا دنیا بھر میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان