موسمیاتی تبدیلی یا کچھ اور ، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی

Jun 13, 2023 | 21:35:PM
Climate change, some more, meteorological department, countrywide, rain, forecast, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )جون میں جنوری کی ٹھنڈ واپس لوٹ آئی ، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی ۔

محکمہ موسمیا ت نے ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے،  آج رات کے موسم کی بات کی جائے تو کشمیر ، بالائی پنجاب ،اسلام آباد، میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے گرج چمک   کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے، اس کے علاوہ گلگت بلتستان، خیبر پختونحوا، مشرقی وجنوبی  بلوچستان اور وسطی و زیریں سندھ میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے گرج چمک   کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کر دیا ۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  آئندہ روز ملک  کے میدانی اضلاع میں جھکڑ آندھی چلنے کا امکان ہے،زیریں سندھ میں  بعض  مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ، اسلام آباد میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی بھی توقع ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا، 

دیر ، چترال ،مالاکنڈ،کوہستان  ، کرم  ،ایبٹ آباد،مانسہرہ، بالاکوٹ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ،کرک،وزیرستان،ڈی آئی خان اور گرد و نواح میں آندھی  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم  گرم اور مرطوب رہے گا ،مری ،گلیات، خطۂ پوٹھوہار ،   نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ  ،لاہور،ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا،  منڈی بہاؤالدین،  فیصل آباد، قصور،  میانوالی،لیہ، بھکرمیں آندھی گرد آلود ہوائیں  چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، نور پورتھل، خوشاب، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور ،میں آندھی گرد آلود ہوائیں  چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرویز الٰہی پی ٹی آئی سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کب کریں گے ؟

  محکمہ موسمیات کی جانب سے جن علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ان میں بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان  بھی شامل ہیں بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں    موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ،بارکھان ،  خضدار،لسبیلہ ، پنجگور،ژوب، گوادر، پسنی، اورماڑہ،  اوتھل ، بیلہ، خاران، مکران اور آواران میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، چند مقا مات پرژالہ باری کا  بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

سندھ کی بات کی جائے تو محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم  اور مرطوب رہے گا، کیٹی بندر،  سجاول، ٹھٹھہ، گھارو،بدین ،  کراچی،  میر پور خاص،مٹھی،جھڈو،ڈگری ، حیدرآبادسانگھڑ،مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار، ٹندو محمد خان، جامشورو، نگرپارکر، عمر کوٹ، ڈپلو اور اسلام کوٹ میں شدید آندھی شدید گرد آلود ہوائیں چلنے گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے ،  کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ۔